اقوام متحدہ ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادی میر پوتن کا کہنا ہے کہ روس امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے پر غور کر رہا ہے۔ یہ بات انھوں نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے دوران امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کے بات کہی ہے۔ پیر کو امریکہ اور فرانس نے ایک بار پھر بشار الاسد کے اقتدار چھوڑنے پر زور دیا۔ تاہم اس کے جواب میں ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ’وہ شام کے شہری نہیں ہیں تو انھیں کسی دوسرے ملک کے لیے قیادت چننے میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔روسی صدر نے کہا کہ روس اقوام متحدہ کی منظوری کے بعد ہی فضائی حملے کرے گا۔