ماسکو 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی طرف سے عالمی سطح پر کی جانے والی وسیع تر جاسوسی کا راز فاش کرنے والے این ایس اے کے سابق کانٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کی عارضی سیاسی پناہ میں روسی حکام نے تین سال کی توسیع کر دی ہے۔ ان کے وکیل نے آج ماسکو میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس دوران اسنوڈن روس میں اور بیرون ملک بھی سفر کر سکتے ہیں جبکہ سیاسی پناہ میں مزید تین برس کی توسیع بھی ممکن ہے۔ وکیل کے مطابق روس میں پانچ برس قیام کے بعد سنوڈن روسی شہریت حاصل کرنے کے بھی اہل ہوں گے۔ 31 سالہ ایڈورڈ اسنوڈن جون 2013ء میں روس پہنچے تھے اور ان کی عارضی سیاسی پناہ کی مدت 31 جولائی کو ختم ہو گئی تھی۔