واشنگٹن ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نظام کو روس، دہشت گردوں اور چین سے خطرہ لاحق ہے۔ وزیردفاع امریکہ ایسٹن کارٹر نے آج کہا کہ حالانکہ ان میں سے کسی نے بھی مکمل طور پر اپنے موقف کا اظہار نہیں کیا لیکن ان کا ارادہ موجودہ اقدار کی اہمیت کم کرنا ہے۔ وہ وڈرو ولسن سینٹر پر اشیاء کے دورہ کیلئے روانہ ہونے سے پہلے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جن اصولوں پر بین الاقوامی نظام کو چیلنج درپیش ہیں، وہ روس، دہشت گرد عناصر اور ایک بالکل مختلف انداز میں چین سے درپیش ہیں۔ ان میں سے کسی نے بھی مکمل طور پر اپنے عزائم کا انکشاف نہیں کیا ہے اور نہ وہ علی الاعلان اقدار کی اہمیت میں کمی کرنے یا ان کو بے اثر بنانے کے عزائم کا اظہار نہیں کرتیں لیکن وہ عملی اعتبار سے ایسا ہی کررہی ہیں۔