ماسکو ،30اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون بڑھانے میں مدد کرنے کو تیار ہیں۔ مسٹر پوٹن نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کو یہ یقین دہانی کرائی ہے ۔مسٹر پوٹن نے کل مسٹر جے ان سے فون پر کہا کہ روس کوریا میں توانائی کے منصوبوں اور سہ فریقی بنیادی ڈھانچے سے مدد کرنے تیار ہے ۔شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اور جے ان کی ملاقات کے بعد شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کوجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے ۔