روسی ہیلی کاپٹرس کی آخری کھیپ ہندوستان کے حوالہ

نئی دہلی ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس نے ہندوستان کو اس کے ساتھ قبل ازیں طئے شدہ سمجھوتہ کے مابق ایم آئی ۔ 17 ۔ وی ۔ 5 ماڈل کے تین فوجی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرس کی آخری کھیل حوالہ کردیا اور ایسے دیگر 48 ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کیلئے مزید ایک سمجھوتہ پر دستخظ کی تیاری کی جاچکی ہے۔ سرکاری روسٹک اسٹیٹ کارپوریشن کی روسو برونو ایکسپورٹ کمپنی نے کازان ہیلی کاپٹر پلانٹ کی طرف سے تیار شدہ 151 ہیلی کاپٹروں کی ہندوستان کو فراہمی کا سمجھوتہ کی ہے۔ ہولڈنگ کمپنی ایشٹن ہیلی کاپٹرس کے ڈائرکٹر جنرل الیگزینڈر میخائیف نے کہا کہ ’’روسی ہیلی کاپٹرس کا ہندوستان ایک کلیدی خریدار ہے اور جنوب مشرقی ایشیاء یں سب سے زیادہ روسی ساختہ ہیلی کاپٹرس استعمال کرنے والا ملک بھی ہے۔ ہندوستان میں فی الحال 400 سے زائد روسی ہیلی کاپٹرس زیراستعمال ہیں۔