روسی ہتھیار حریفوں سے کئی درجے بہتر : پوتن

ماسکو ۔23 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام)روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا خیال ہے کہ روسی ہتھیار انتہائی جدید ہیں اور طویل عرصے تک اپنے حریفوں کے ہتھیاروں کے مقابلے میں آگے رہیں گے ۔ پوتن نے جمعہ کو کہاکہ ہماری توجہ اپنے فوجیوں کو دوبارہ سب سے زیادہ جدید ہتھیاروں اور کنٹرول اور مواصلات کے جدید طریقوں کے ساتھ لیس کرنے پر مرکوز ہے ۔ ہمارے ہتھیار انتہائی جدید ہیں اور ان کا مقابلہ کرنا ناممکن ہے ، اور میرا خیال ہے کہ ایسا طویل عرصے تک رہے گا۔ پوتن نے کہا کہ روسی فوج کی یہ فوجی برتری سائنسدانوں، انجینئروں اور حکومت کی ایک بڑی ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔