کیئف ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین صدر پیٹرو پوروشینکو نے روسی صدر ولادیمر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں ان خبروں پر سخت تشویش ظاہر کی کہ روسی فوجی ٹینکوں نے مشرقی یوکرین سرحد عبور کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی روسی اقدام یوکرائن کیلئے ’ناقابل قبول‘ ہو گا۔ ماسکو اور کیئف حکومت نے جمعرات کے روز دونوں صدور کے درمیان ہونے والی اس ٹیلی فونک بات چیت کو ’مثبت اور تعمیری‘ قرار دیا ہے۔