ماسکو ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)روس کی معیشت گذشتہ 5 سال میں پہلی مرتبہ نومبر میں گھٹ گئی، حکومت نے آج یہ بات کہی اور صدر ولادیمیر پوٹن کی حکمرانی کے بدلتے حالات کی عکاسی کی جبکہ انہیں تیل کی گھٹتی قیمتوں اور مغربی تحدیدات سے سخت دباؤ کا سامنا ہے۔ یہ اعداد و شمار تازہ ترین اشارہ ہے کہ روس دھیرے دھیرے انحطاط کی طرف بڑھ رہا ہے اور اگر تیل کی قیمتیں یوں ہی کم رہتی ہے تو وہ گہری مشکل میں پڑھ سکتا ہے جو پوٹن کیلئے بڑا چیلنج ہے جبکہ وہ مغرب کے ساتھ تصادم کی راہ پر چل پڑے ہیں۔ وزارت معیشت نے کہا کہ اس ماہ کیلئے مجموعی دیسی پیداوار میں سال بہ سال کی اساس پر اکٹوبر 2009 کے بعد سے پہلی بار 0.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔