اسلام آباد 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان روس کے ساتھ Mi-35 (ہند E) لڑاکا ہیلی کاپٹرس کی خریداری کے ایک معاہدہ کو قطعیت دینے والا ہے جس سے یہ ظاہر ہوجاتا ہے کہ کسی زمانے میں سرد جنگ کے حریف ممالک کے درمیان اب بہتر دفاعی تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔ یہ سمجھا جارہا ہے کہ پاکستانی افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے تین روزہ دورہ ماسکو کے اختتام پر معاہدہ پر دستخط کئے جائیں گے۔