انقرہ ۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی بحریہ کا ایک لاجسٹک بحری جہاز کا ترکی ایک آبدوز کے ساتھ بحرمارمرا میں آمنا سامنا ہوگیا۔ ترکی کی آبدوز کشتی کے ساتھ ایک کوسٹ گارڈ کشتی بھی موجود تھی۔ یودا نامی 133 میٹر لمبے بحری جہاز کی بحر ایجسین سے ڈاریلنس بندرگاہ پر 30 نومبر کو آمد ہوئی تاہم اس وقت کشیدہ ہوگئے جب بحری جہاز اور آبدوز کناکالے کی ایسیابیٹ میں ایک دوسرے کے بالکل آمنے سامنے ہوگئے۔ دونوں کا اس طرح روبرو آجانا بھی ایک حسن اتفاق سمجھا جارہا ہے، کیونکہ حال ہی میں ترک افواج نے روس کے ایک لڑاکا طیارہ کو مار گرایا تھا جس کے بعد روس اور ترکی کے تعلقات ناخوشگوار ہوگئے تھے۔ 24 نومبر کو بارہا انتباہ دیئے جانے کے بعد روسی لڑاکا طیارہ کے ترک فضائی حدود میں داخل ہونے کا نتیجہ اس مار گرانے کی صورت میں سامنے آیا تھا جس کے بعد کریملن ترکی سے بارہا یہ اصرار کررہا ہے کہ وہ اس واقعہ پر غیرمشروط معذرت خواہی کرے جبکہ ترکی کا استدلال ہے کہ اس نے صرف اپنے دفاع کے لئے ایسا کیا جبکہ روس نے ترک فضائی حدود میں داخل ہوکر خلاف ورزی کا ارتکاب کیا تھا۔