روسی طیارے امریکی ریاست الاسکا کے دفاعی زون میں داخل

واشنگٹن۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ روسی طیاروں نے امریکی ریاست الاسکا کے دفاعی زون کی خلاف ورزی کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ نے امریکی دفاعی اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ 6 روسی مگ طیارے امریکی ریاست الاسکا کے دفاعی زون میں داخل ہوگئے، جس کے جواب میں امریکی اور کینیڈین جنگی طیاروں نے فوری طور طور پر مداخلت کی، تاہم روسی طیارے بغیر کسی حادثہ کے دفاعی زون سے نکل گئے۔ اس واقعہ کے بعد امریکی فضائی حدود کی صیانتی انتظامات میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔