روسی صدر پوٹن کی 62 ویں سالگرہ

ماسکو۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی 62 ویں سالگرہ پر ہزاروں لوگوں نے روسی پرچم کے کپڑے زیب تن کئے۔ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں ہزاروں لوگوں نے سرخ ، سفید اور نیلے رنگ کے کپڑوں میں مارچ کرکے پوٹن کو مبارکباد پیش کی۔ کئی لوگوں نے روسی اور چیچن قائدین کے پورٹریٹ بھی اٹھا رکھے تھے۔

جنوب مغربی چین میں زلزلہ
ایک شخص ہلاک، 324 زخمی
بیجنگ۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے سے ایک شخص ہلاک اور 324 زخمی ہوگئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 رہی جبکہ چینی ادارہ نے یہ پیمائش 6.6 بتائی ہے۔ زلزلے سے صوبہ یونن کے کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔متعدد علاقوں میں لوگ خوف کے عالم میں باہر نکل آئے اور رات سڑکوں پر گزاری۔ مابعد جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔ یہ زلزلہ محض پانچ کیلومیٹر کی گہرائی میں ہوا۔