روس،ہندوستان اور چین کی 15 ویں میٹنگ کا انعقاد

نئی دہلی۔6دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)روس،ہندوستان اورچین کے گروپآئی آئی سی کی وزارتی سطح کی پندرہویں میٹنگ 11دسمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اس میٹنگ میں حصہ لینے یہاں آئیں گے ۔ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں مشترکہ حقوق سے متعلق عالمی اور علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کئے جانے اور سہ طرفہ لین دین اور سرگرمیوں پر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے ۔میٹنگ کے بعدیہاں ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ مسٹر لاوروف اور مسٹر وانگ یی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کریں گے ۔دورے کے دوران مسٹر لاوروف ویویکانند بین نیشنل فاؤنڈیشن میں عالمی امور اور ہندوستان ،روس کے تعاون کی نئی سطح کے موضوع پر ایک لیکچر دیں گے جبکہ مسٹر وانگ یی پرواسی بھارتیہ کیندر میں ہندوستان چین ثقافت سے متعلق ایک پروگرام میں شرکت کریں گے ۔