روز نامہ ’سیاست‘ میں آج مزاحیہ مشاعرہ

حیدرآباد۔/28ڈسمبر، ( پریس نوٹ ) شہباز خواجہ کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب صادق کے آٹھ روزہ جشن اردو کے پانچویں دن جناب مصطفے علی بیگ ممتاز مزاحیہ شاعر کی صدارت میں ایک مزاحیہ مشاعرہ 29 ڈسمبر کو 6بجے شام محبوب حسین جگر ہال ، احاطہ سیاست، عابڈس پرمنعقد ہوگا۔ اس مشاعرہ میں حیدرآباد کے شعراء مسرز شاہد عدیلی، فریدسحر، وحید پاشاہ قادری، سردار اثر، ڈاکٹر سید نعیم ، ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق، یوسف روش، گوبند اکشئے مزاحیہ کلام سنائیں گے۔ ان کے علاوہ اگروقت رہا تو سنجیدہ کلام بھی کچھ شعراء پیش کریں گے۔ ادبی اجلاس میں جناب مصطفی علی بیگ کی دیرینہ خدمات کو سراہا جائے گا اور ان کے اعتراف خدمات کے جلسہ کی صدارت پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی کریں گے۔ جناب مصطفی علی بیگ کو ادارہ ادب صادق کی جانب سے توصیف نامہ اور مومنٹو پیش کیا جائے گا۔ ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق بانی و صدر ادارہ خیرمقدمی و تعارفی تقریر کریں گے۔ جناب سید مسکین احمد، محمد عارف الدین صدر تنظیم تحفظ اردو ڈاکٹر جاوید کمال، منور علی مختصر، حامد کمال، سبحانی، مہمانان خصوصی ہوں گے۔