حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر بپن سیتھی ، کنسلٹنٹ ینڈوکرینو لوجسٹ نے آج ذیابیطس کے مریضوں کو خبردار کیا کہ وہ رمضان میں روزہ رکھنے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کریں کیوں کہ ڈاکٹرس ان کے لیے دوا میں کچھ تبدیلی کرسکتے ہیں ۔ یا اضافہ کرسکتے ہیں اور یہ بہت اہم ہے ۔ کیر ہاسپٹل میں سینئیر کنسلٹنٹ نیڈوکرینو لوجسٹ نے ماہ رمضان کے دوران محفوظ روزہ رکھنا کے زیر عنوان مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس کے مریضوں بالخصوص انسولین لینے والوں کے لیے سخت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غذا کے ساتھ دوا کے استعمال کے درمیان طویل وقفہ سے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ اکثر گلوکوز کی سطح کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ پسینہ آتا ہے اور چکر آتی ہے ۔ اس لیے روزہ میں گلوکوز کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔۔