روزگار کے حصول میں کامیابی

جناب محمد رضی الدین معظم

٭ طلوع آفتاب کے وقت باوضوء گیارہ بار سورۂ کافرون پڑھ کر خوب دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ سورۂ انبیاء کی آیات ۶۹،۷۰ چالیس روز تک چالیس بار پڑھ کر دعا کرتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی ملے گی۔
٭ سورۂ آل عمران کی آیات ۷۳۔۷۴، ۱۲۱بار دو رکعت صلوۃ الحاجت پڑھ کر جمعرات سے پابندی سے پڑھنا شروع کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ روزگار اور نوکری کے حصول میں کامیابی ملے گی۔ کام مل جانے پر کسی غریب کو ایک ہزار ایک روپئے دے دیں اور دو رکعت نماز شکرانہ بھی ادا کریں۔ یہ عمل بارہا کا آزمودہ ہے۔
٭ سورۂ قصص کی آیت ۲۴ ایک ہزار بار پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ ہر عمل کے ساتھ ہر بار بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم اور اول و آخر تین بار درود شریف ضرور پڑھیں۔