اخبار کی جانب سے غیر مشروط معافی
پولیس کی جانب سے معاون مدیر کی گرفتاری
کٹک ۔ 15 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ روز جب دنیا کے بیشتر علاقوں میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کے موقع پر میلاد النبیؐ منائی جارہی تھی لیکن اڈیشہ کے ایک معروف روزنامہ ’’سماج‘‘ کی جانب سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک تصویر (نعوذ باللہ) شائع کرتے ہوئے اس کے نیچے لکھا گیا تھا کہ آج ان کا جنم دن منایا جارہا ہے ۔ اس گستاخی پر مسلمانوں نے نہ صرف شدید برہمی کا اظہار کیا بلکہ سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے روزنامہ کے کٹک میں موجود دفتر کے روبرو احتجاج کیا ۔
برہم مسلمانوں میں چند افراد نے دفتر کی سمت پتھر بھی پھینکے۔ علاوہ ازیں اخبار کے مدیر کا پتلہ بھی نذر آتش کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد دیگر علاقوں بیلا سور، روڑ کیلا، کیندرا پاڈا اور اس کے اطراف و اکناف میں بھی احتجاج کیا گیا۔ بیلا سور میں پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج بھی کی کیونکہ مسلمان غصہ کی وجہ سے آپے سے باہر ہوتے ہوئے پرنٹنگ پریس کو نذر آتش کردیا۔ کٹک میں پولیس نے مذکورہ روزنامہ کے معاون مدیر گرفتار کرلیا۔ پولیس کمشنر آر پی شرما نے اس گرفتاری کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ہم نے اخبار کے معاون مدیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ روزنامہ کے جنرل مینجر سریش منتری نے اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کسی بھی طبقے کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا اور ہم اپنی غلطی پر غیر مشروط معافی بھی مانگتے ہیں۔ علاوہ ازیں انتظامیہ نے اس شخص کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا ہے جو اس واقعہ کا اصل ذمہ دار ہے۔
بھوپال میں میلاد النبیؐ جوش و خروش سے منائی گئی
بھوپال ۔ 15۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کے موقع پر یہاں عید میلادالنبیؐ کا روایتی انداز میں شاندار جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ بھوپال میں ایک عظیم ریالی منعقد کی گئی جو کہ مسلم تہوار کمیٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ریالی تھی جس نے منگل واڑہ علاقہ سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے مختلف محلوں سے منزل مقصود پر پہنچی۔ ریالی کے دوران تلاوت قرآن پاک بھی عمل میں آئی ۔ اس ریالی کے دوران سینکڑوں افراد نے اپنی عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اس کو کامیاب بنایا۔ نیز ریالی کے دوران قوالی کے پروگرام میں منعقد ہوئے ۔ علاوہ ازیں اونٹوں اور گھوڑوں کے شوز بھی منعقد کئے گئے۔ ریالی جن علاقوں سے گزاری گئی ان میں چھاؤنی ، بھارت ٹاکیز ، سنٹرل لائبریری ، اتوارا، اسلام پور ، بند ماسٹر چوک ، بدھواڑہ ، ابراہیم پورہ اور جامع مسجد سے ہوتے ہوئے امامی گیٹ کے پاس اس کا اختتام عمل میں آیا۔ ضلع انتظامیہ نے میلاد النبی کے موقع پر بہترین صیانتی انتظامات کئے تھے اور جن علاقوں سے یہ ریالی گزری وہاں کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کیلئے بہتر انتظامات کئے گئے تھے۔ مذکورہ علاقوں سے ریالی کا پرامن انعقاد ع