۔11 جولائی کو ٹولی چوکی میں مقرر ، رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی ( سیاست نیوز ) روزنامہ سیاست جو صرف ایک اخبار نہیں بلکہ سماجی ، فلاحی اور تعلیمی امور میں اپنی توجہات کو بڑا دل کرتے ہوئے عرصہ دراز سے خواتین و طالبات کی چھپی ہوئی صلاحیتوں اور اُنہیں خود مکتفی بنانے کیلئے جہد مسلسل کررہا ہے ، اسی کی ایک کڑی خواتین و طالبات کو پکوان کے نئے نئے گرُ سے واقف کروانا اور اُنہیں اس قابل بنانا کہ وہ پکوان میں مہارت پیدا کرسکے ۔ اس لئے دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر سیاست اور فریڈم ریفائینڈس سن فلاور آئیل کی جانب سے پھر ایک بار 11 جولائی بروز چہارشنبہ ایس اے ایمپیرئیل گارڈن ( ٹولی چوکی ) میں پکوان کلاس منعقد ہوگی جس کا آغاز ٹھیک 10 بجے دن اور اختتام 2 بجے دن ہوگا ۔ اس ایک روزہ پکوان کلاس میں خواتین و طالبات کو پکوان کی تربیت دینے کیلئے سیاست اور فریڈم ریفائینڈس سن فلاور آئیل نے ماسٹر شف پونیت مہتا کی خدمات حاصل کی ہے جو اپنے تجربہ اور مہارت کے اعتبار سے ملک ہی نہیں بلکہ اقطاع عالم میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں ۔ اب تک جن خواتین و طالبات نے ان کی پکوان کلاسس سے استفادہ کیا وہ اپنے تجربہ میں اضافہ ہوا ہے ۔ ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہونے والی پکوان کلاس میں ماسٹر شف پونیت مہتا حیدرآباد کے خصوصی ڈشس کا مظاہرہ کریں گے جس کی بیرونی ممالک میں بھی مانگ اور نام ہے ۔ اس ایک کلاس میں شرکت کیلئے خواتین و طالبات سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی البتہ اُنہیں اپنے ساتھ کاپی و قلم ضرور رکھنا ہوگا ۔ شرکا کلاس کیلئے پونیت مہتا کے اس عملی مظاہرہ کو قریب سے دیکھنے کیلئے ایل ای ڈی اسکرین نصب کئے جارہے ہیں ۔ خواتین و طالبات جو اس کلاس میں دلچسپی رکھتی ہوں انہیں چاہئے کہ وہ اپنا نام ، عمر ، قابلیت اور پتہ لکھ کر فون نمبر 8919493509 پر واٹس اپ یا ایس ایم ایس کرتے ہوئے رجسٹریشن کروائیں ۔