حیدرآباد ۔ 4 مئی (سیاست نیوز) رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ اس ماہ مقدس میں مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔ عبادات کرتے ہیں۔ تلاوت قرآن مجید، صالح اعمال اور خیرخیرات کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسری طرف عید کیلئے خریداری بھی کرتے ہیں، جس میں سوئی سے کپڑوں تک، چوڑیوں سے زیورات تک، کنگھے سے کاسمیٹکس تک، فٹ ویر سے آئی ویر تک، کارپیٹس سے فرنیچر تک الغرض ہر چیز کی خریداری کرتے ہیں۔ اس کے پیش نظر روزنامہ سیاست کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے دوران سات خصوصی ملٹی کلر رمضان اسپیشل سپلیمنٹس کی اشاعت عمل میں لائی جارہی ہے جس میں معلوماتی مذہبی مضامین کے ساتھ ساتھ کمرشیل اشتہارات ہوں گے جو خریداروں کیلئے سہولت اور آسانی کا باعث ہوں گے۔ روزنامہ سیاست کے رمضان اسپیشل کلر سپلیمنٹس 6 مئی (یکم رمضان)، 15 مئی (چہارشنبہ)، 18 مئی (ہفتہ)، 22 مئی (چہارشنبہ)، 25 مئی (ہفتہ)، 29 مئی (چہارشنبہ) اور یکم ؍ جون (ہفتہ) کو شائع ہوں گے۔