روزنامہ سیاست کی عید ملاپ تقریب آج پنڈت سمراٹ داس گپتا کا پروگرام

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( راست ) : عید ملاپ تقریب روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام منعقدہ 22 جولائی شام 7 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں زیر صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست مقرر ہے ۔ اس تقریب میں استاد بڑے فتح علی خاں پاکستان کے شاگرد و خلیفہ پنڈت سمراٹ داس گپتا ( کلکتہ ) بیجو باورا ایوارڈ یافتہ جنہیں آج کے تان سین بھی کہا جاتا ہے ۔ خیال ٹھمری ترانہ ٹپہ اور صوفیانہ کلام سنائیں گے ۔ نواز غالب بانی و جنرل سکریٹری حیدرآباد ینگ اسٹارس کلچرل اسوسی ایشن نے بتایا کہ سمراٹ داس گپتا جو دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں ۔ حیدرآباد میں پہلی مرتبہ پیش ہورہے ہیں ۔ ان کا کلام شائقین اور قدر دانوں کو بہت پسند آئے گا کیوں کہ ایسا کلام برسوں بعد پیش کیا جارہا ہے ۔ نواز غالب کنوینر نے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔