روزنامہ سیاست کی جانب سے شیعہ لڑکے / لڑکیوں کے لیے دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ روزنامہ سیاست کی جانب سے شیعہ برادری کے رشتوں کے لیے دوبدو پروگرام جو ایام عزاء کی وجہ ملتوی کردیا گیا تھا ۔ اب یہ پروگرام 17 ربیع الاول سے درخواست فارموں کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ اور اواخر جنوری میں بائیوڈاٹا کے مشاہدے کا عمل شروع ہوگا ۔ دوبدو پروگرام میں صرف والدین ہی شرکت کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کے لیے جناب علی رضا 9391144469 ، جناب ایم اے قدیر 9394801526 پر ربط کریں ۔۔