روزآنہ 5 لاکھ کونپلیں کجریول نے مہم شروع کی

نئی دہلی 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج یمنا فلڈ پلین واقع موضع عثمان پور میں ایک کونپل لگاتے ہوئے شجرکاری کی زبردست مہم کی شروعات کی جس میں اُن کے ساتھ اِس مہم میں ہزاروں دیگر افراد شرکت کریں گے۔ حکومت چاہتی ہے کہ اِس مہم کے تحت شہر میں ایک دن میں 5 لاکھ پودے اور کونپلیں لگائے جائیں۔ عہدیداروں نے کہاکہ لگ بھگ ایک لاکھ طلباء اور عام شہری شہر کے 600 مختلف مقامات پر اِس مہم میں حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد فضائی آلودگی سے لڑنا ہے۔ کجریوال نے کہاکہ جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ دہلی میں 70 فیصد آلودگی اِس کی سرحدوں کے باہر سے آتی ہے لیکن یہ بہانہ نہیں ہوسکتا ہے کہ ہم صورتحال کو بدلنے کے لئے کوئی کوشش نہ کریں۔