ڈھاکہ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش اور ہندوستان نے ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے تاکہ روایتی ادویہ جیسے آیوروید اور یونانی کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ پر زور دیا جائے جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ حفظان صحت شعبہ انتہائی اہم ہے۔ دونوں ممالک میں کل دیر گئے عالمی تنظیم صحت کی جنوبی مشرقی ایشیا علاقائی کانفرنس کے موقع پر علیحدہ طور پر دستخط کئے۔ روایتی ادویہ 11 وزرائے صحت ، ماہرین اور عہدیداروں کے درمیان بحث کا ایک اہم موضوع تھا۔