رواں سال 65 پاکستانیوں کو ہندوستانی شہریت

نئی دہلی 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے 65 شہریوں بشمول گلوکار عدنان سمیع اور دیگر ممالک کے 55 افراد کو سال 2016 ء کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ہندوستانی شہریت دی گئی۔ مملکتی وزیرداخلہ کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا کو یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہاکہ سال 2015 ء میں 263 پاکستانی اور دیگر ممالک کے 344 افراد کو ہندوستانی شہریت دی گئی۔ 2014 ء میں 267 پاکستانی اور 352 دیگر ممالک کے افراد کو ہندوستانی شہریت دی گئی تھی۔ پاکستانی نژاد عدنان سمیع کو یکم جنوری 2016 ء کو ہندوستانی شہریت دی گئی تھی۔