رواں تعلیمی سال میں فیس ری ایمبرسمنٹ برقرار

کالجوں کو فیس کی فراہمی کے اقدامات : سری ہری
حیدرآباد۔6جولائی ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر اُمور تعلیم ریاست تلنگانہ مسٹر کے سری ہری نے واضح طور پر کہا کہ نئے تعلیمی سال 2015-2016ء میں بھی سابق کی طرح ( گذشتہ سال کی طرح ) ہی فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم پر عمل آوری کی جائے گی اور مزید بتایا کہ 371 ڈی کے مطابق ہی ہونے والے داخلوں کیلئے ہی فیس ری ایمبرسمنٹ پر عمل ہوگا ۔ علاوہ ازیں ای سیٹ طلبہ کیلئے بھی فیس ری ایمبرسمنٹ پر عمل آوری کی جائے گی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کے سری ہری نے بتایا کہ فیس ری ریمبرسمنٹ اسکیم پر مؤثر عمل آوری کے ذریعہ مقررہ وقت پر فیس ری ایمبرسمنٹ رقومات کالجوں کو پہنچانے کیلئے تیز تر اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ عرصہ کے دوران فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم کی عمل آوری میں ہوئی تاخیر کے باعث بعض طلبہ کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا تھا جس کی روشنی میں اس مرتبہ جلد سے جلد فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم پر عمل آوری کیلئے مؤثر و مثبت اقدامات کرنے کیلئے متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر اُمور تعلیم ریاست تلنگانہ ایک اور مسئلہ پر واضح طور پر کہا کہ تلنگانہ ریاست کے ایسے طلبہ آندھراپردیش میں اگر چار سال تعلیم حاصل کرتے ہیں ان کیلئے فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم ناقابل عمل ہوگی