حیدرآباد۔/25اگسٹ، ( سیاست نیوز) رنگاریڈی کے کانگرا کلاں میں 2 ستمبر کو ٹی آر ایس پارٹی کے جلسہ عام کے سلسلہ میں صدر پارٹی کے چندر شیکھر راؤ نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ جلسہ عام کے مجموعی انتظامات کی نگرانی ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی، وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی، وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ ، وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی، گورنمنٹ وہپ پی راجیشور ریڈی کو دی گئی ہے۔ ان کے علاوہ جلسہ عام کے گراؤنڈ اور پارکنگ کیلئے علحدہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ والینٹرس کمیٹی، پینے کے پانی کی فراہمی کمیٹی، کلچرل پروگرام کمیٹی، میڈیا کمیٹی، تصویری نمائش کمیٹی اور حیدرآباد میں عوام کو جلسہ میں شرکت کے انتظامات کیلئے علحدہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ اور پارکنگ کمیٹی میں ایم کشن ریڈی ایم ایل اے، ٹی کرشنا ریڈی ایم ایل اے، ڈی رام موہن میئر حیدرآباد، جی بالا ملو چیرمین انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور ایم سرینواس ریڈی شامل ہیں۔ والینٹرس کمیٹی میں ایس راجو ایم ایل سی، جی رام بابو یادو صدر ٹی آر ایس وی، جی سرینواس یادو اور سی ایچ راکیش کمار شامل ہیں۔ پانی کی فراہمی کیلئے کمیٹی میں ایم کرشنا راؤ ایم ایل اے اور سی ملا ریڈی رکن پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا۔ کلچرل پروگرام کمیٹی میں آر بالکشن ایم ایل اے، بی شیو کمار اور وی سائی چند شامل ہیں۔ میڈیا کمیٹی میں بی سمن ایم پی، بی نرسیا گوڑ ایم پی، کے پربھاکر ایم ایل سی، پی بھانو پرساد ایم ایل سی، محمد سلیم ایم ایل سی، جی رامچندر راؤ، پی جگن موہن راؤ اور وائی ستیش ریڈی کو شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو ایگزبیشن کمیٹی میں ایل دھرمیندر اور کے ودیا ساگر شامل ہیں۔ حیدرآباد میں عوام کو سہولتوں کی فراہمی سے متعلق کمیٹی میں وزیر ایکسائیز ٹی پدما راؤ، وزیر انیمل ہسبنڈری ٹی سرینواس یادو، رکن کونسل ایم ہنمنت راؤ اور سابق وزیر دانم ناگیندر کو شامل کیا گیا۔ یہ کمیٹیاں وقتاً فوقتاً جلسہ گاہ کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کو قطعیت دیں گی۔
تمام ارکان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کو قبول کرے اور عمر و اقبال میں ترقی عطا کرے۔