رنویر اور دیپیکا شادی کے بعد پھر سے ہوئے شوٹنگس میں مصروف

بالی ووڈ ایکٹر رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون حال ہی میں اپنی شادی کو لے کر کافی خبروں میں رہے۔ بنگلور میں اسپشن کے بعد یہ جوڑا ممی لوٹ آیا ہے اور سننے میں آرہا ہے کہ رنویر پھر سے اپنے کام پر لوٹ آئے ہیں۔ اب ایسا کہا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ ایکٹر رنویر سنگھ سال 2018 کو زندگی میں کبھی نہیں بھول سکتے ۔ ایک تو اس سال ان کی فلم پدماوت سوپر ہٹ رہی اور دوسرا انہوں نے اسی سال اپنی لیڈی لو دیپیکا پڈوکون سے شادی کرلی۔ حال میں دونوں نے بنگلور میں شادی کا رسپشن دیا تھا۔ حال ہی میں رنویر سنگھ کو ممبئی میں اپنی اگلی فلم سمبھا کے لئے ڈبنگ کرتے دیکھا گیا۔ اس فلم کا ٹریلر 3 دسمبر کو ریلیز ہوا ہے ایسا لگتا ہے کہ شادی کے بعد بھی رنویر اپنے کام سے زیادہ بریک لینے کے موڈ میں نہیں ہے۔ بتادیں کہ رنویر سنگھ روہت شیٹی کی سمبھا کے علاوہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ’’گلی بوائے‘‘ اور کبیر خان کی 83 میں بھی کام کررہے ہیں جس میں وہ سابق کرکٹر کپل دیو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کرن جوہر کی فلم تخت میں بھی کام کررہے ہیں جس میں ان کے علاوہ انیل کپور وکی کوشل، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، جہانوی کپور بھی دکھائی دیں گی۔