شمس آباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز): چیوڑلہ پارلیمانی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار رنجیت ریڈی نے کانگریس امیدوار کنڈا ویشویشور ریڈی کو 14391 ووٹوں کے فرق سے شکست دی ۔ ووٹوں کی گنتی کے آغاز کے ساتھ ہی کانگریس مسلسل آگے چل رہی تھی اور سب امید بھی کررہے تھے کہ کنڈا ویشویشور ریڈی کامیاب ہوجائیں گے ۔ لیکن آخری چند راونڈس میں ٹی آر ایس امیدوار نے سبقت بناتے ہوئے سب کو حیران کردیا ۔ جب کہ ٹی آر ایس امیدوار بھی خود کی شکست کو تسلیم کرلیا تھا ۔ آخری لمحوں میں اچانک بازی پلٹ گئی ۔ ووٹوں کے فیصد کے لحاظ سے ٹی آر ایس معمولی فرق سے کامیاب ہوئی ۔ ٹی آر ایس کو 528010 ووٹ 40.65 فیصد ، کانگریس کو 513619 ووٹ 39.54 فیصد اور بی جے پی کو 201856 ووٹ 16.53 فیصد ۔ ووٹس حاصل ہوئے ۔ چیوڑلہ میں ٹی آر ایس کی کامیابی کے لیے کے ٹی آر نے بھی کافی کوشش کی اس کے باوجود انہیں صرف 14391 ووٹ سے کامیابی حاصل ہوئی ۔۔