نئی دہلی 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس ممبر پارلیمنٹ رنجیتا رنجن نے مدھے پورا سے رکن پارلیمان اپنے شوہر راجیو رنجن کی گرفتاری کا معاملہ آج لوک سبھا میں اٹھایا اور اس کی سخت مخالفت کی۔ایوان میں وقفہ صفر شروع ہوتے ہی کانگریس ممبر پارلیمنٹ نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے اسے سنگین معاملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہایت ہی بدقسمتی کی بات ہے کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج اور تحریک کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے معاملے کی تفصیلات دیتے ہوئے کانگریس ممبر پارلیمنٹ نے بتایا کہ رنجن کو پولیس نے کل اٹھا لیا اور رات آٹھ بجے تک نظربند رکھا۔ رنجن نے کہا کہ مسٹر یادو کو رات میں سی جے ایم کی عدالت میں پیش کیا گیا جو سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہے۔