رنبیر کپور نے ایک بسکٹ کمپنی کی اشتہاری فلم میں کام کرنے کیلئے 12 کروڑ روپیوں کی زبردست رقم حاصل کی ہے بتایا جاتا ہے کہ بسکٹ کمپنی ایک ایسا اداکار چاہتی تھی جو نہ صرف اسٹار ہو بلکہ تھوڑا چلبلہ بھی ہو رنبیر کپور کو اس ایڈ کیلئے منہ مانگی رقم دی گئی ہے کمپنی کا ماننا ہے کہ رنبیر پر فلمائے گئے ایڈ کو اچھی تشہیر مل رہی ہے اس لئے ان کو دی گئی رقم وصول ہوگئی ہے ۔
ایکتا کپور کی فلم میں عمران ہاشمی کرکٹر اظہرالدین کا رول نبھائینگے
ٹی وی کوئین سے کامیاب فلم پروڈیوسر بنیں ایکتا کپور جو ہر بار حقیقت سے تعلق رکھنے والی کہانیوں پر فلمیں بناتی رہی ہیں اور اس بار وہ کرکٹر محمد اظہرالدین کی زندگی اور کیریئر پر مبنی لکھی اسکرپٹ پر فلم بنانے جارہی ہیں جسے کنال دیشمکھ ڈائرکٹ کرینگے فلم میں اظہرالدین کے کردار کو نبھانے کیلئے عمران ہاشمی کو سائن کیا گیا ہے یہاں بتاتے چلیں کہ کرکٹر اظہرالدین کی پرسنل اور پروفیشنل لائف کئی ایک اُتار اور چڑھاو سے بھری پڑی ہے ایسے میں اب دیکھنا یہ ہے کہ ایکتا ، عمران کے ذریعہ اظہرالدین کی زندگی کو کس طرح ایکسپوز کرتی ہیں ۔