رنبیر کپور کس طرح سے ورسٹائل ایکٹر ہیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ اب تک اپنی تمام فلموں میں بہترین ایکٹنگ سے انہوں نے اس بات کو ثابت بھی کیا ہے، لیکن رنبیر نے ابھی تک کبھی ڈبل رول نہیں کیا۔ رنبیر کے فائنس کے لئے خوشخبری ہے کہ ایکٹر اپنے کیریئر میں پہلی بار ڈبل رول نبھانے جارہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ’’شمشیرا‘‘ میں رنبیر ایک ڈکیٹ کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم میں رنبیر باپ اور بیٹے کا کردار خود ہی نبھا رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ رنبیر دونوں کرداروں کی شوٹنگ کے ساتھ کررہے ہیں ۔ اس فلم کا ڈائرکشن کرن ملہوترا کررہے ہیں۔ اس سے قبل کرن اگنی پتھ جیسی سوپر ہٹ فلم کا ڈائرکشن دے چکے ہیں۔ ’’شمشیرا‘‘ میں رنبیر کے علاوہ سنجے دت اور وانی کپور بھی اہم کردار میں ہوں گے۔ اگر سب کچھ امید کے مطابق ہوا تو شمشیرا اگلے سال 30 جولائی کو ریلیز ہوگی۔