رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کھار میں ایک ساتھ دیکھے گئے

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں ایان مکرجی کے ڈائرکشن میں بننے جارہی فلم ’’برہمارسترا‘‘ میں اپنے کرداروں کو کرنے کے لئے زبردست محنت کررہے ہیں۔ انہیں پچھلے دنوں ممبئی کے کھار علاقہ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ بتایا گیا کہ دونوں ان دنوں وہاں ایک ساتھ ڈانس کلاسیس اٹنڈ کررہے ہیں۔ ایک ماہ اپنے والد رشی کپور کے ساتھ علاج کے لئے نیویارک میں رہے رنبیر ابھی ابھی ممبئی واپس ہوئے ہیں۔ رنبیر اور عالیہ پہلی بار برہمااسترا میں ایک ساتھ دیکھے جائیں گے۔