رمضان کے موقع پر 113ہندوستانی ماہی گیر رہا

کراچی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج 114 ماہی گیروں کو خیر سگالی اشارہ کے طور پر جیل سے رہا کردیا۔ چند دن قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو ٹیلی فون پر رمضان کی مبارکباد دی جبکہ دونوں ممالک کی زبانی تکرار جاری تھی۔ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اسلام آباد سے مالیر جیل سے 113 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا حکم دستیاب ہوا کیونکہ کل سے ماہ رمضان کا آغاز ہورہا ہے ۔ عہدیدار انہیں کل واگھا سرحد پر ہندوستانی عہدیداروں کے سپرد کردیں گے ۔