رمضان کے دوران پولنگ کے اوقات تبدیل کرنے سے الیکشن کمیشن کا انکار

نئی دہلی ۔ /5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کیلئے آخری 3 مرحلوں کے دوران رمضان المبارک کے پیش نظر پولنگ کے اوقات تبدیل کرنے سے انکار کردیا ۔ درخواست گذار وکلاء محمد نظام آباد پاشاہ ، اسد حیات نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ رمضان کے دوران پولنگ کے اوقات صبح 7 بجے کے بجائے 5 بجے سے کئے جائیں ۔