رمضان کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 338 واقعات

نئی دہلی ۔24 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ہنس راج گنگارام آہیر نے آج کہاکہ رمضان کے دوران جموں و کشمیر میں سرحدپار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فائرنگ کے 338 واقعات پیش آئے ۔ آہیر نے لوک سبھا میں کہاکہ پاکستان کی طرف سے سرحدپار فائرنگ میں اپریل اور جولائی کے دوران سکیورٹی فورسیس کے کم سے کم 14 اہلکار اور 11 شہری ہلاک ہوگئے ۔ ایک تحریری سوال پر انھوں نے جواب دیا کہ ’’رمضان کے دوران 17 مئی تا 16 جون جموںو کشمیر میں سرحدپار سے فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے مجموعی طورپر 338 واقعات پیش آئے ۔ اس کے برخلاف 16 اپریل تا 16 مئی ایسے 139 واقعات پیش آئے تھے ‘‘۔