حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( این ایس ایس) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے رمضان المبارک کے آغاز کے پیش نظر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے ۔ چیف منسٹر نے اپنے پیام میں کہا کہ رمضان المبارک سے سماج میں اخوت و فرقہ وارانہ ہم آہنگی فروغ حاصل ہوتا ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت تلنگانہ کے تمام مسلمانوں کی فلاح و بہبود کی پابند ہے ۔ اس ماہ مقدس میں تمام مسلم سرکاری ملازمین کو روزہ کھولنے میں سہولت کے لیے ایک گھنٹہ قبل دفاتر سے گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں مساجد و عیدگاہوں کی تعمیر مرمت و صفائی ، برقی ، آبرسانی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ اور پولیس کے موثر بندوبست کے ساتھ رات دیر گئے تک ہوٹل اور بازار کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔۔