حیدرآباد۔/4 مئی، ( سیاست نیوز) رمضان المبارک کے انتظامات کے سلسلہ میں صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم کل 5 مئی کو مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا ہے۔ 11 بجے دن حج ہاوز میں واقع وقف بورڈ کے دفتر میں جائزہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، پولیس، واٹر ورکس، برقی، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے عہدیدار شرکت کریں گے۔ کلکٹر حیدرآباد یوگیتا رانا اور سکریٹری اقلیتی بہبود دانا کشور کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ محمد سلیم نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران بلاوقفہ برقی کی سربراہی اور مساجد کے اطراف صحت و صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں رمضان المبارک کے ایکشن پلان کو قطعیت دی جائے گی۔