رمضان کی تیاریوں کا جائزہ جناب محمود علی کا آج دورہ مکہ مسجد

حیدرآباد۔3 مئی (سیاست نیوز) مقدس ماہ  صیام کے پیش نظرڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی 4 مئی کو محکمہ بلدی برقی اور آبرسانی کے علاوہ محکمہ آثار قدیمہ اور میناریٹی ویلفیر عہدیداروں کے ہمراہ تاریخی مکہ مسجد کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیں گے ۔ نائب وزیر اعلی جناب محمد محمو دعلی مقدس ماہ صیام کے انتظامات کے جائزہ کے لئے اپنے روایتی دورے کے موقع پر مصلیان تاریخی مکہ مسجدکوشب معراج ‘ شب برات اور مقدس ماہ صیام کے موقع پر تمام تر سہولتوں کی فراہمی کے لئے عہدیداروں کو ہدایت دیں گے ۔مقدس ماہ صیام کے پیش نظر شامیانوں کی تنصیب‘ پانی اور صفائی کے موثر انتظامات کے علاوہ مکہ مسجد میںبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے جنگی خطوط پر کاموں کی تکمیل کے مقصد سے نائب وزیراعلی الحاج محمد محمودعلی تاریخی مکہ مسجد کا دورہ کریں گے ۔