واشنگٹن ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایک بار پھر چین کی جانب سے ژنجیانگ صوبہ میں زائد از 10 لاکھ ایغور مسلمانوں کو قید رکھے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالی کے اس سلسلہ کو فوری بند کردینے کا مطالبہ کیا جو اس نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ روا رکھی گئی ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان مورگن اورٹاگس نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایغور مسلمانوں اور دیگر نسلی اقلیتوں کے خلاف چین نے جو غیرانسانی رویہ اپنا رکھا ہے اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔ خصوصی طور پر ایک ایسے وقت جب ساری دنیا میں مسلمان اپنا مقدس ماہ رمضان المبارک منارہے ہیں اور ایغور مسلمان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔