رمضان ،بتکماں اور گنیش فیسٹول تلنگانہ کی روایت کا حصہ: وزیر افزائش مویشیاں سرینواس یادو

حیدرآباد 5ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں رمضان، کرسمس،بتکماں اور گنیش فیسٹولس کو بڑے پیمانہ پر منایا جاتا ہے جو تلنگانہ کی روایت اور ثقافت کا حصہ ہے ۔ انہوں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ ملنے کے بعد ان تہواروں کابڑے پیمانہ پر اہتمام کیا جارہا ہے ۔ونائک چتورتھی کے معاملہ میں حیدرآباد ملک میں سرفہرست ہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں جڑواں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد کے گنیش مورتیوں کے وسرجن کے لئے سب سے بڑی سہولت حسین ساگر ہے ۔انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اس سال بھی گنیش فیسٹیول کے دوران بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔