بیروت ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے شام میں اپنے طاقتور گڑھ رقہ کے مشرقی ضلع پر دوبارہ قبضہ کرتے ہوئے امریکہ کے تائید یافتہ جنگجوؤں کی پیشقدمی کو روک دیا ہے۔ شامی مبصر ادارہ برائے انسانی حقوق کے صدر رامی عبدالرحمن نے کہا کہ ’’اسلامک اسٹیٹ نے السینا ضلع پر مکمل قبضہ کرلیا ہے۔ امریکی تائید یافتہ شامی جنگجوؤں نے قبل ازیں اس ضلع سے داعش کا خاتمہ ک رتے ہوئے اپنا کنٹرول قائم کرلیا تھا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’داعش کے جہادیوں نے شامی ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) پر یلغار کردی۔ جہادیوں نے خودکش بمباروں اور اسلحہ سے لیس ڈرونس اور تاروں کا بکثرت استعمال کیا تھا‘‘۔