رقم برائے امتحانی جوابات اسکینڈل ‘ مراقش میں 57 گرفتار

رباط۔14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی افراد مراقش میں گرفتار کرلئے گئے کیونکہ وہ ہائی اسکول کے امتحانات میں جوابات فروخت کررہے تھے ۔ جوابات دو صفحات پر مشتمل تھے اور فیس بک پر شائع کردیئے گئے تھے ۔ عہدیداروں نے آج کہا کہ قومی صیانتی جنرل ڈائرکٹریٹ نے کہا کہ 57افراد ملک گیر سطح پر 15قصبوں سے رقم برائے جوابات اسکینڈل میں گرفتار کرلئے گئے ہیں جس میں طلبہ کو ایس ایم ایس کے ذریعہ امتحانی سوالوں کے جواب روانہ کئے جارہے تھے ۔ گرفتار شدہ افراد میں تحریری جوابات طلبہ کو رقم کے معاوضہ میں فراہم کرنے والے شامل ہیں ۔ جی ڈی این ایس کے بموجب تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کئی ویب صفحات اور سوشل میڈیا کی سائیٹس امتحانی سوالوں کے جوابات سربراہ کرنے استعمال کی گئی تھی ۔خبررساں سائیٹ کے بموجب امتحانی پرچے کے دو صفحات پر مشتمل جوابات کل رات امتحان سے پہلے ہی فیس بُک پر شائع کردیئے گئے تھے ۔ اسکینڈل کا آغاز ریاضی کے امتحانی پرچے کے وقت ہوا ۔ مراقش میں کاسا بلانکا اکیڈیمی نے آن لائن اس افشاء کی اطلاع دی جس کی وجہ سے پرچوں کی جانچ کرنے والی وزارت نے امتحان کے نتائج روک دیئے ہیں ۔