رقمی ہیر پھیر کے مقدمہ میں چھگن بھوجبل کی ضمانت منظور

ممبئی 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائیکورٹ نے این سی پی کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹرا کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر چھگن بھوجبل کو رقمی ہیر پھیر کے ایک مقدمہ میں ضمانت منظور کردی ہے تاہم جسٹس پی این دیشمکھ نے بھوجبل کو جنھیں مارچ 2016 ء میں گرفتار کیا گیا تھا اپنی ضمانت حاصل کرنے کیلئے پانچ لاکھ روپئے کا شخصی مچلکہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس دیشمکھ نے بھوجبل کی ضمانت پر رہائی کے ضمن میں چند شرائط بھی عائد کئے ہیں ۔