رعیتو بندھو گروپ انشورنس اسکیم۔8207مواضعات کا احاطہ

حیدرآباد۔یکم جولائی(یو این آئی) تلنگانہ کے محکمہ زراعت کے افسروں نے تاحال رعیتو بندھو اسکیم کے تحت 8207مواضعات کا احاطہ کیا ہے ۔ حکومت نے اس اسکیم کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 15جولائی مقرر کی ہے اورمحکمہ کے افسروں سے خواہش کی ہے کہ وہ شخصی طورپر تمام کسانوں تک جائیں اور فارمس کو پُر کریں۔10,450مواضعات میں سے محکمہ کے افسروں نے تاحال 8207مواضعات کا احاطہ کیا اور 22,89,534کسانوں سے رابطہ پیدا کرتے ہوئے 18,99,594کسانوں کے فارمس پُر کئے ۔حکومت کسانوں کا گروپ بیمہ انشورنس کروانا چاہتی ہے جس کے لئے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ا س انشورنس اسکیم کے لئے درخواستیں پُر کرنے کا عمل جاری ہے اور محکمہ کے افسر ہر گھر جاکر ہر کسان سے تفصیلات کی تصدیق کر رہے ہیں اور جلد ہی تمام مواضعات کا احاطہ کرلیاجائے گا۔پرنسپال سکریٹری محکمہ زراعت سی پارتھا سارتھی نے یہ بات بتائی۔