محبوب نگر : ایک کسان نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے رعیتو بندھو اسکیم کے تحت ملنے والی رقم سرقہ ہونے سے دل برداشتہ ہوکر پھانسی لے کر خود کشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ منڈل کے گنگا پور گاؤں کے رہنے والے ۶۲؍ سالہ ملیا نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے رعیتو بندھو اسکیم کے تحت چالیس ہزار روپے حاصل ہوئے ۔
ملیا نے بنک سے رقم لاکر گھر میں رکھا جہاں سے کسی نا معلوم فرد نے سرقہ کرلیا ۔اس واقعہ سے ملیا کو بیحد صدمہ پہنچا ۔ او راتوار کی شب ایک درخت سے پھانسی لے کر اس نے خود کشی کرلی ۔