رعایتی قیمت کی پکوان گیس کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی ۔ یکم اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) رعایتی قیمت کی پکوان گیس کی قیمت میں فی سیلنڈر 1.93روپیہ اضافہ کردیا گیا ہے ۔ یہ ایک ماہ کے اندر دوسرا اضافہ ہے ۔ حکومت ہر ماہ رعایتوں میں تخفیف کرتی جارہی ہے ۔ 14.2 کلوگرام کے سیلنڈرس کی قیمت اب 423.09 روپیہ فی سیلنڈر دہلی میں ہوگی جبکہ قبل ازیں اُس کی قیمت 421.16 روپیہ تھی ۔ سرکاری زیر انتظام تیل اور گیس کمپنیوں نے اس کا اعلان کیا ۔ یہ مسلسل دوسری بار رعایتی پکوان گیس کی قیمت میں اندرون ایک ماہ اضافہ ہے ۔ قبل ازیں یکم جولائی کو 14.2کلوگرام کے سیلنڈر کی قیمت میں 1.98روپیہ کا اضافہ کیا گیا تھا ۔