رعایتی ایل پی جی کی قیمت میں کمی

نئی دہلی ۔ /31 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) گھریلو پکوان گیاس (ایل پی جی) کی قیمت میں آج فی سیلنڈر 1.46 روپئے کی کٹوتی کی گئی جو ایک ماہ میں لگاتار تیسری مرتبہ کمی ہے ۔ ایندھن کی شرح میں کٹوتی کے سبب ٹیکس گھٹ رہا ہے جس کے سبب یہ کٹوتی ممکن ہوسکی ۔ ملک کی سب سے بڑے ایندھن کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ 14.2 کے جی کا سبسیڈی والا ایل پی جی سیلنڈر آج رات سے قومی دارالحکومت میں 493.53 روپئے میں حاصل ہوگا ۔آئی او سی نے غیررعایتی ایل پی جی کی شرحوں میں 30 روپئے فی سیلنڈر کی کمی کردی ہے ۔ اب یہ دہلی میں 659 روپئے میں ملے گا ۔