ممبئی۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار رشی کپور کو ڈینگو اور ملیریا سے متاثر ہونے پر دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ لیلاوتی دواخانہ کے ترجمان نے بتایا کہ رشی کپور کا علاج جاری ہے ۔ 62 سالہ اداکار کو کل لیلاوتی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ ان کے معائنہ کے بعد پتہ چلا کہ وہ ڈینگو اور ملیریا سے متاثر ہیں۔ رشی کپور کو مضافاتی علاقہ باندرہ ویسٹ کے اس دواخانہ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان کی حالیہ فلم ’’بیوقوفیاں‘‘ تھی۔