اپنی صحت کے ٹریٹمنٹ کے لئے بالی ووڈ ایکٹر رشی کپور ان دنوں امریکہ میں زیر علاج ہیں جن کے ساتھ ان کی پتنی نیتو سنگھ اور فرزند رنبیر کپور بھی موجود ہیں افواہیں ہیں یا خبر لیکن یہ بات عام ہوئی تھی کہ رشی کپور ان دنوں کینسر سے متاثر ہیں۔ بہرحال اپنے علاج کے دوران رشی نے وہاں کینسر سے ہی متاثر زیر علاج ایک اور ایکٹریس سونالی بیندرے سے ملاقات کی اور انہوںنے پرینکا چوپڑہ سے بھی ملاقات کی جس کی تصاویر نیتو کپور نے سوشل میڈیا پر شیر کی ہیں بتادیں کہ رشی کپور نے نیویارک کے شہر منہائن میں انوپم کھیر سے بھی ملاقات کی۔