رشوت نہ لینے پر پولیس عہدیدارکو قتل کیا ، قاتل کا اعتراف

کسولی ۔ /4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کسولی میں ایک ہوٹل مالک نے جو عہدیدار کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار ہوا ہے کہا کہ کسولی میں واقع غیرقانونی ہوٹلوں کو منہدم کرنے سے روکنے کیلئے جب اس نے عہدیدار کو رشوت دینے کی کوشش کی تو جس نے رقم لینے سے انکار کردیا ۔ یہ خاتون عہدیدار اپنی ڈیوٹی انجام دینا چاہتی تھی لیکن میں نے اسے ہلاک کردیا ۔ اس قتل کے بعد ہوٹل کا مالک جنگلوں میں فرار ہوکر روپوش ہوگیا تھا ۔ پولیس نے اس کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا ہے ۔